حجاب معاملہ:پیر سے کھلے گیں اسکول; کالجوں کیلئے فی الوقت فیصلہ نہیں

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو؛۔پیر سے پہلے مرحلے پر آٹھویں تا دسویں جماعت کے اسکول کا آغاز کیاجائیگا،اس کے بعد دیگر تعلیمی شعبوں کے کالجوں کو شروع کرنے کیلئے فیصلہ لیاجائیگا۔اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کیا ہے ۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کل یعنی جمعہ کی شام کو تمام اضلاع کے ڈی سی اور ایس پی کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کی جائیگی اور مقامی حالات کی تفصیلات لی جائینگی۔وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ ہمیں یقین ہے کہ عدالت معقول فیصلہ سنائیگی، انہوں نے کہاکہ اس وقت ریاست میں حالات زیر قابوہیں اور کہیں سے بھی اشتعال انگیزوارداتوں کی اطلاع نہیں ہے۔