تین سالوں میں تیس گھوٹالے،کانگریس نے بی جے پی کے خلاف جاری کی فہرست

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔دوڈابلاپور میںجاری بی جے پی جن اسپندانا پروگرام کے دوران کانگریس کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات لگانے پر کےپی سی سی کے ترجمان رمیش بابونے جواب دیاہے۔وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے جن اسپندانا پروگرام کے دوران کانگریس پر بدعنوانی کا الزام لگایاتھا جس پر کے پی سی سی کے ترجمان رمیش بابونے جواب دیتے ہوئے کہاکہ تین سالوں میں تیس گھوٹالے کئے ہیں اور فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے،کانگریس کی طاقت اور دم کی مثال ہانگل ضمنی انتخابات میں پیش کی گئی ہےا ور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی طاقت کو ظاہرکیا ہے ۔ بٹ کوائن الزام میں چالیس فیصد کمیشن حاصل کرنےو الے بی جے پی والے ہیں نہ کہ کانگریس کے لوگ اس میں شامل ہیں۔انہوں نے تیس گھوٹالوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاکہ 29.79 کروڑ روپیوں کی ادائیگی کے تعلق سے پی اے سی کی میٹنگ سے ڈ ی سی بگادی گوتم غیر حاضر رہے،ایسٹیمیشن کمیٹی پر غنڈہ گردی کا معاملہ درج کروایاگیا،گروراگھویندرا کوآپریٹیو بینک کا گھوٹالہ،بیڑا جنگما کے نام پر رینوکاچاریہ کی جھوٹی کیسٹ سرٹیفکیٹ،پی ایس آئی گھوٹالہ،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں بلاک لیسٹ ہونے والے ٹھیکدار کو ٹینڈر، مو یشی پالن محکمے میں مویشیوں کی غذا خریدنے میں گھوٹالہ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹھیکداروں سے723 کروڑ روپیوں کی وصولی نہ کرنا،وزارت داخلہ کے ماتحت پانچ سالوں میں 763 ہیومن اسمگلنگ کے معاملات،بال مندروں سے485 بچوں کی گمشدگی، انا بھاگیہ پروگرام میں بلاک مارکیٹنگ عروج پر،نصابی کتابوں میں گھوٹالہ،مودی حکومت کی کتاب پر سرکاری فنڈ کا استعمال، معذور افرادکی اسکوٹرکی تقسیم کیلئے مادھو سوامی کے پی اے کو رشوت،سنگھ پریوارکے جن سیوا ٹرسٹ کو100 کروڑ روپئے مالیت کی35 ایکرزمین مفت میں منظور،آئی اے ایس آئی پی ایس افسروں کی املاک کا کوئی حساب نہیں۔اسی طرح سے اور بھی کئی گھوٹالے بی جے پی حکومت نے انجام دئیے ہیں۔