حجاب معاملہ : کالج سے افشا ہوئیں احتجاجی طالبات کی ذاتی تفصیلات 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:۔ سوشیل میڈیا پر کچھ دستاویز وائرل ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سرکاری پی یو کالج اڈپی کے ایڈمیشن لیجر کے صفحات کی اسکیان کی ہوئی نقل ہے جہاں کی طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔احتجاجی مظاہرے اور حجاب پہننے کے دستوری حق پر  آواز اٹھانے والی طالبات میں آگے رہنے والی عالیہ اسدی کو 9/ فروری کے دن مسلسل فون پر گالیاں اور بے ہودہ ریمارکس سنائے جانے لگے تو تھوڑی ہی دیر میں یہ معلوم ہوگیا کہ اس کی ذاتی تفصیلات جیسے پورا نام ، والدین کا نام ، فون نمبر اور گھر کا پتہ وغیرہ سب کچھ سوشیل میڈیا پر لیک کیا گیا ہے اور مخالفین اسی کےسہارے فون پر اسے تنگ کرنے لگے ہیں۔پتہ چلا ہے کہ اڈپی سرکاری کالج کی تمام 6 طالبات کی تفصیل اور ان کے فوٹو سمیت سبھی ذاتی کوائف کالج سے ہی لیک کی گئی ہیں۔