جعلی دستاویزات کےذریعہ بینک کو دھوکہ: تین کے خلاف مقدمہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم

شیموگہ:جعلی دستاویز ات پیش کرکے بینک کو دھوکہ دینے والے تین افراد کے خلاف یہاں کے دوڈ پیٹے پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ارون کمار، اشوک اور چیتن راتھوڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے سب رجسٹرار آفس میں ہوم پراپرٹی اکاؤنٹ کا جعلی ریکارڈ بنایااوراس سے آدھار کارڈجوڑلیا اور ان دستاویزات کو درگی گڑی کی اینڈس اینڈ بینک سے 17 لاکھ روپئے قرضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس معاملے میں بینک منیجر نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہےاورپولیس اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔