ایشورپا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے:نوا کرناٹکانرمانا ویدیکے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔لال قلعہ پر بھگوا پرچم لہرانے کا متنازعہ بیان دیتے ہوئے قومی پرچم کی توہین کرنے اور فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے کے جرم میں وزیر برائے دیہی ترقیات کے ایس ایشورپا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔اس بات کا مطالبہ نوا کرناٹکانرمانا ویدیکے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تنظیم کے اس سلسلے میں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک یادداشت پیش کی ہےاورمحکمہ پولیس سےایشورپا کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی سطح پر حجاب کا تنازعہ جاری ہے۔ ان حالات میں ڈی کے شیوکمار کے ایک بیان پراپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر کے ایس ایشورپا کا لال قلعہ کےسامنے بھگوا جھنڈا لہرانے کا بیان قابل مذمت ہے۔ انکے اس بیان سے قومی پرچم کی توہین ہوئی ہے۔ترنگے کاپہلا رنگ زعفرانی رنگ ہےجوجرات، بہادری،ہمت اور قربانی کی علامت ہے ، سفید رنگ سچائی اور امن کی علامت ہےاورسبز رنگ ملک کی خوشحالی واطمینان کی علامت ہے اور سفید کے رنگ میں دیا گیا اشوک چکر مذہب کی علامت ہے۔اشوک چکر کے شامل ہونے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ملک کی سالمیت، محبت اورانفرادیت میں یکسانیت کی علامت ہے۔ اسی کا نام ترنگا ہے، اورہرشہری کا حق اورفرض بنتاہے کہ اس ترنگے کا پورے دل سے احترام کریں اوراپنے ملک کے ساتھ وفاداری اور محبت کریں۔ترنگا لہرانے اوراسکے ضوابط کے مطابق کسی بھی پرچم کو قومی پرچم کی مناسبت والی بلندی یا اس سے اونچائی میں لہرانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس وقت ریاست میں رونما حجاب کے تنازعہ کوامن و امان کے ساتھ حل کرنے اور شہر میں امن وسکون برقرار رکھنے کی ذمہ داری رکھنے والے ایشورپا خود ہی اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ساتھ فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں۔وہ اپنے بیان سے یہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں انکے ارادے کچھ ٹھیک نہیں ہیں وہ مستقبل میں لال قلعہ پر ترنگےکی جگہ بھگوا پرچم لہرانے کاارادہ رکھتے ہیں ، لیکن انہیںبتادیں کہ ملک کیلئےقانون تمام کیلئے ایک ہی بنایا گیاہے وہ چاہئے عام آدمی ہو یا کوئی عوامی نمائندہ یا پھر کوئی نامی گرامی شخص، قانون کا نفاذ تمام کیلئے ایکساں ہیں ۔وزیر کے ایس ایشورپا نےنہ صرف کھلے عام قومی پرچم کی توہین کی ہے بلکہ وہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا بھی دے رہے ہیں۔لہٰذا انکے خلاف مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پرویدیکے کےریاستی صدر رمیش گوڑا، ایس وی راجما، نینا، آصف وغیرہ موجود تھے۔