شیموگہ بی ایس این ایل تباہی کےکگارپر، نجی کاری کے بعد دفاتر کرائے پر دینے کیلئے مجبور

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ کسی دور میں جابجا زمینوں کو خریدینے اورکرائے پر لینے اور سب سے زیادہ املاک رکھنے کیلئے مشہور بی ایس این ایل کی حالت خراب ہوگئی ہے اور وہ نجی کاری کے بعد اپنی املاک دوسروں کو کرائے پر دینے کیلئے مجبور ہوگئی ہے۔ شیموگہ شہر کے ساگر روڈپر واقع بی ایس این ایل ہیڈ آفیس کی عالیشان عمارت کبھی یہاں کے محکمہ کی سرگرمیوں کیلئے چھوٹی ہوا کرتی تھی، نجی کاری یعنی پرائیوٹائزیشن کے بعد اس قدر خصارےمیںہے کہ وہ اب اپنی املاک دوسروں کو کرائے پر دینے کیلئے مجبور ہوگئی ہے۔دفتر کے بالمقابل موجود ایک بڑے بورڈ پر یہ اشتہار دیا گیا ہے کہ بی ایس این ایل کی عمارت میں 10 ہزار مربع فٹ جگہ کرائے کیلئے دستیاب ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ بی ایس این اب اپنی خدمات کو پرائیوٹ کررہا ہے بلکہ اپنی املاک کو بھی کرائے پر دے کر کمپنی کے اخراجات کو وسائل بڑھانے کی طرف گامزن ہے۔