سی یم ابراہیم نے لیا یو ٹرن ۔۔۔ 14 فروری کو نہیں دینگے استعفیٰ

Uncategorized
Cm Ibrahim

داونگیرہ: کچھ لوگ عمر کے ساتھ کمزور ہوتے ہیں تو کچھ لوگ سیاسی اعتبار سے کمزور ہوجاتے ہیں انہیں میں سے سابق وزیر اعلیٰ سدھرامیا بھی ہیں، اب ان میں سیاسی طاقت باقی نہیں رہی، اس بات کا اِاظہار سابق مرکزی وزیر اور یم یل سی سی یم ابراہیم نے کیا ہے، انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا اب سدھرامیا لاچار ہوچکے ہیں انکی لاچاری پر مجھے افسوس ہے، ایک طاقتور کمزور ہوجاتا ہے تو یہ درد کی ہی بات ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہماری لو میریج نہیں بلکہ ارینج میریج ہے، مجھے بہلانے کوئی فائدہ نہیں، اتوار کو میں اگلے اقدامات کے تعلق سے فیصلہ لونگا۔ 14 فروری کو میں استعفیٰ نہیں دونگا کیونکہ پیر سے شروع ہونے جارہی اسمبلی کی کارروائی کے دوران گاؤکشی کا قانون منظوری کے لئے کاؤنسل میں پیش کیا جائے گا ،اگر میں استعفیٰ دیتا ہوں تو اس قانون کی منظوری کی ذمہ داری مجھ پر عائد کی جاتی اور میں ایسے ہونے نہیں دونگا۔ کاؤنسل کی نشست کے بعد میں استعفیٰ دونگا۔اس وقت مجھے ممتا بنرجی، اکھیلیش یادو، سمیت کئی قومی سطح کے لیڈران کا ساتھ ہے، آنے والے دنوں میں مخلوط حکومتیں اقتدار پر آئینگی، کسی بھی حال میں ایک پارٹی کی حکومت اقتدار پر نہیں ہوگی، کاؤنسل میں 21 میں سے 19 اراکین کی تائید حاصل ہے مگر مجھے لیجیسلیٹیو کاؤنسل کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے۔