حجاب نہ سہی، اوڑھنی کو حجاب کی شکل میں استعمال کرنے دیا جائے؛ طالبہ نے عدالت میں داخل کی نئے سرے سے درخواست:ہائی کورٹ میں مزید دو عرضیاں دائر

سلائیڈر نیشنل نیوز

حجاب نہ سہی، اوڑھنی کو حجاب کی شکل میں استعمال کرنے دیا جائے؛ طالبہ نے عدالت میں داخل کی نئے سرے سے درخواست:ہائی کورٹ میں مزید دو عرضیاں دائر

بنگلور : کرناٹک میں حجاب کے معاملے کو لے کر چل رہی قانونی جنگ مزید تیز ہوچکی ہے جسکے تحت عرضی گزاروں نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں مزید دو عرضیاں دائر کی ہیں ۔ اس میں عرضی گزار طالبہ نے ایک عرضی اور عرضی گزار طالبہ کے وکیل کے ذریعے دوسری عرضی دائر کی گئی ہے۔ پہلی عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جو اوڑھنی یعنی دوپٹہ استعمال کیا جارہاہے اسے اپنی ضرورت کے مطابق اوڑھنے کی اجازت دی جائے اور دوپٹہ کو اسکول و کالج کےیونیفارم کے مطابق ہی استعمال کیا جائے گا۔۔ دوسری عرضی میں عرضی گزار طالبہ کے سینیئر وکیل روی ورماکمار نے یہ درخواست کی ہے کے اس معاملے کی سنوائی اترپردیش میں ہونے جارہے انتخابات کے مکمل ہونے تک ملتوی کی جائے کیونکہ سیاسی پارٹیاں اس، معاملے کو سیاسی مدعا بنارہی ہیں ۔ واضح ہوکہ اس معاملے کی سنوائی 15 فروری کو ہوگی جس میں تمام وکلاء اپنی گذارشات کو پیش کریں گے ۔