دہلی:(انقلاب نیوزبیورو):۔ کووڈ کی دوسری لہر کے ذمہ دارلہر کو تلاش کرنے کے مطالبے پرسماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ٹاسک فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ وہ ملک میں کورونا کے علاج کے نظام کے بارے میں فکر مند ہے۔ درخواست گزار ایک بین الاقوامی سازش پر بحث کر رہے ہیں، بہتر ہے کہ وہ حکومت کے سامنے اپنی بات رکھیں۔ابھینو بھارت کانگریس نامی تنظیم کے پنکج فڈنیس کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے لاکھوں اموات ہوئی ہیں۔ ہندوستان کو ہندوستانی لہر کہہ کر پوری دنیا میں بدنام کیا جارہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ برطانیہ سے الگ تھا، اس کا سراغ لگانا چاہیے۔ اس کے لیے ایک بین الاقوامی ٹاسک فورس بنائی جائے۔ یہ تحقیقات مستقبل میں کورونا سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، وکرم ناتھ اور ہماکوہلی کی بنچ نے اس مطالبے کو ناقابل سماعت سمجھا۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گزار چین اور امریکہ کے شہریوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بنانے کے خواہاں ہیں لیکن یہ سب ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت کو صرف ہندوستان میں لوگوں کے بہتر علاج کے بارے میں فکر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، کسی بھی سازش کے بارے میں دوسرے ممالک میں جو بھی بحث جاری ہے، وہ اس پر سماعت نہیںکرنا چاہتا۔
