دہلی:۔قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کی کوٹھی میں گاڑی کے ساتھ زبردستی داخل ہونے کی کوشش پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بدھ کی صبح تقریباً 7.45 بجے ایک شخص نے زبردستی این ایس اے اجیت ڈوبھال کے گھر میں گاڑی لے کر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پہلے سے مستعد سکیورٹی فورسز نے اسے گیٹ پر روک کر اپنی حراست میں لے لیا، اسے دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا اسپیشل سیل اس سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم ذہنی معذور معلوم ہوتا ہے۔ان کے مطابق اس کے جسم میں ایک چپ ہے، جسے دور بیٹھا کوئی شخص آپریٹ کر رہا ہے۔ تاہم تلاشی کے دوران اس کے جسم پر کوئی چپ نہیں ملی۔ دہلی پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم سے برآمد کی گئی کار کرائے کی ہے۔این ایس اے اجیت ڈوول کا شمار پی ایم مودی کے سب سے زیادہ بھروسہ مند افسران میں ہوتا ہے، وہ ہمیشہ دہشت گردوں کے نشانے پر رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے وجہ سے وہ خطرے میں رہتے ہیں ۔
