باحجاب طالبات کا شہرمیں احتجاج،ڈپٹی کمشنر سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ ضلع میں حجاب کا معاملہ مزید زور پکڑتاجارہاہے اور آج طالبات کا ایک گروہ شیموگہ ڈپٹی کمشنردفتر کے بالمقابل احتجاج کیلئے پہنچااور کہاکہ امتحان قریب ہوتے جارہے ہیں،ایسے میںحجاب پہن کرکالجوں میں داخلہ نہیں دیاجاتاہے تو تعلیم کا متبادل انتظام کیاجائے۔اس دوران طالبات نے اس بات پر بھی زور دیاہے کہ کم ازکم ہمیںدوپٹہ پہن کر کالجوں میں داخلے کی اجازت دی جائے،ساتھ ہی ساتھ میڈیا کو کالجوں میں داخل ہونے سے روکاجائے،کیونکہ ان کی وجہ سے ہی حالات خراب ہورہے ہیں۔پہلے آج طالبات اپنے اپنےکالجوں کو گئے ہوئے تھےمگر انہیں باحجاب ہوکر کالجوں میں پہنچنے کا موقع نہیں دیاگیا،دروازوںپر ہی پولیس نے روک کر ہدایت دی ،اس کے بعد طالبات نے پہلے کالجوں کے پاس ہی احتجاج کیا،پھر انہیں پولیس نے دوسری طرف جانے کی ہدایت دی تو یہ لڑکیاں پورے تال میل کے ساتھ ڈپٹی کمشنر دفترکے بالمقابل احتجاج کرتی ہوئی نظرآئی۔حالانکہ شیموگہ شہرکے حدودمیں امتناعی احکامات جاری کئے ہیں،باوجود اس کے طالبات امتناعی احکامات کی پرواہ کئے بغیر حجاب کے معاملے پر احتجاج کرتی ہوئی نظرآئیں۔جب ڈپٹی کمشنرنے ان طالبات سے میمورنڈم لینے پہنے تو طالبات نے اپنے مسائل پیش کئےا و راُن سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کی تعلیم پر اثرپڑنے نہ دیں اورتعلیم کیلئے متبادل وسائل فراہم کئے جائیں،اگر انہیں کلاس روم میں پہنچنے کا موقع نہیں دیاجاتاہے تو ڈپٹی کمشنرنے احوال جاننے کے بعد طالبات کو بتایاکہ وہ اس ضمن میں وائس چانسلر اور دیگر افسران سے بات کرتے ہوئے متبادل ذرائع کیاکئے جاسکتے ہیں،اس پر غورکیاجائیگااور جلدہی طالبات کو اس کی اطلاع دی جائیگی۔