شیموگہ:۔شیموگہ پولیس نے آج ایک اہم کارروائی کرتےہوئے آدھے اور کھوکھلے ہیلمیٹ پہننے والے موٹر بائک سواروں کے ہیلمیٹ ضبط کئے۔شہرکے مختلف مقامات پر پولیس نے غیر آئی ایس آئی مارک والے ہیلمیٹ،آدھے ہیلمیٹ اور بے معیاری ہیلمیٹ کو ضبط کیا اور موٹر بائک سواروں کو اس بات کی تنبیہ دی کہ اگر وہ اس طرح کے ہیلمیٹ پہنتے ہیں تو ان پر جرمانہ عائدکیاجائیگا۔پولیس نے آج بیداری مہم چلائی اور کہاکہ موٹربائک سوار معیاری اورآئی ایس آئی والے فُل ہیلمیٹ ہی پہنیں۔پولیس کی اس کارروائی سے موٹر بائک سوار بوکھلاکر چل پڑے ،کچھ کا کہناہے کہ اگر بازار میں اس طرح کے ہیلمیٹ فروخت کرنےپر پابندی لگائی جاتی ہے تو ہم کیوںایسے ہیلمیٹ پہنیں گے ۔واضح ہوکہ اس طرح کے ہیلمیٹ کو پولیس اور آر ٹی اونے ممنوع قراردیاہے ، باوجوداس کے موٹربائک سوار غیر معیاری ہیلمیٹ کااستعمال کرتے ہیں۔
