پی ایف آئی،ایس ڈی پی آئی کے کیسوں کو منسوخ کرنے کےتعلق سے حکومت کا جواب مشکوک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے پچھلے دنوں پے سی ایم کے مدِ مقابل کانگریس کے خلاف پی ایف آئی بھاگیہ نامی تحریک شروع کی تھی جس میں بی جے پی نے الزام لگایاتھاکہ کانگریس پارٹی نے پی ایف آئی پر عائد شدہ مقدموں کو منسوخ کردیاہے،اس تعلق سے ایک سماجی کارکن آر ٹی آئی پیش کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے یہ پوچھاتھاکہ کانگریس نے اپنے دورِ حکومت میں پی ایف آئی پر عائد شدہ مقدموں کو وپس لیاہے اور اس تعلق سے ملزمان کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں،اس پر ریاستی حکومت نے جواب دینے کیلئے پس وپیش کیا اورایک ماہ کے بعد یہ جواب دیاکہ اس تعلق سے جواب دینا ہے یا نہیں اس پر قانونی مشورہ کیاجارہاہے۔آرٹی آئی میں پوچھاگیاتھاکہ پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر عائد شدہ مقدمےہر سال کتنے ہٹائے گئے ہیں،اس کی تفصیلات مہیاکی جائے،لیکن حکومت کے پاس اس سوال کا جواب دینے کیلئے تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سےآرٹی آئی کارکن سے وقت طلب کیاگیاہے۔