ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 104.5 کروڑ سے زائد کورونا خوراک فراہم کی گئی: مرکزی حکومت

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔کورونا ویکسین کی 104.5 کروڑ سے زیادہ خوراکیں اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہیا کرائی جاچکی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وقت ویکسین کی 11.65 کروڑ سے زائد خوراکیں ہیں ، جن کا استعمال ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ویکسین کی دستیابی کے بارے میں پیشگی معلومات اور ویکسین کی سپلائی کو آسان بنا کر ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا گیا ہے۔وزارت نے کہا کہ ویکسین کی کل 1045846415 خوراکیں حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکز ی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت ویکسین فراہم کر کے ان کی مدد کر رہی ہے۔