بھدراوتی/تیرتھ ہلی بلدیاتی انتخابات،شدید گرمی کے باوجود جم کر ہوئی ووٹنگ

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔ضلع کے بھدراوتی اور تیرتھ ہلی شہرمیں بلدیاتی انتخابات انجام پائے ہیں۔شدید گرمی کے باوجود ووٹروںنے اپنے اپنے بلدیاتی امیدواروں کا انتخاب کیاہے،اب ان ووٹوںکی گنتی 30/اپریل کو انجام دی جائیگی۔حالانکہ آج دوپہر دو بجے تک بھدراوتی شہرمیں ووٹنگ کی رفتار سست رہی،دو بجے کے قریب 50 فیصدہی ووٹنگ ہو پائی تھی۔بعدازاں ووٹنگ کی شرح میں تیزی آئی اور ووٹروںنے جم کرووٹ دیا ۔ بھدراوتی شہرمیںشام6 بجے ووٹنگ کے اختتام پر 62.50 فیصد افرادنے ووٹ ڈالے،یہاںپر35 وارڈوں کیلئے 38128مرد اور38736 خواتین نے ووٹ دئیے۔جبکہ تیرتھ ہلی شہرکے ٹائون پنچایت انتخابات کیلئے15 وارڈوںمیں 4318 مردا ور 4500 خواتین ووٹ دئیے،جملہ74.44 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔