مڑکیری:۔سوشیل میڈیا اور میڈیاکے سامنے بچیوں کی بے عزتی کرنے کے الزام میں یہاں کی مسلم جماعت نے کالج پرنسپال کے خلاف چائلڈ پروکٹشن کمیٹی کو ایک شکایت پیش کی ہے۔اس شکایت میں میڈیاکے اہلکاروں کوبھی ملزم بنایاگیاہے۔جے جے ایکٹ2015 کے مطابق کارروائی کرنے کامطالبہ بھی مڑکیری مسلم جماعت نے کیاہے۔مڑکیری کے سرکاری پی یو کالج میں حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو کالج کے پرنسپال نے کیمرے کے سامنے کہاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانگا اور انہیں جیل بھیجونگا۔یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر خوب گردش کررہی تھی،اس سے نابالغ بچیوں کے حقوق صلب ہوئے ہیں اور بچیاں ذہنی دبائو کا شکارہورہی ہیں۔مسلم جماعت کی طرف سے کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
