چنبسپا نے دیا متنازعہ بیان ;مسلمانوں کو ہم مزید برداشت نہیں کرینگے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

کرناٹکا کے شیموگہ میں بی جےپی لیڈر چنبسپا نے ایک متنازعہ بیان دیاہے جس میں انہوںنے مسلمانوں کو گندی گالیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مسلم ممالک میں ہی جینے نہیں دیا جارہاہے اس لئے وہ اس ملک میں آئے ہوئے ہیں ، اس ملک میں ہندو انہیں مزید برداشت نہیں کرینگے ، انہوںنے مزید کہا کہ مسلمان جب یہاں کے قانون کو نہیں مانتے ہیں ہم انہیں کیسے مانیں ؟۔ واضح ہوکہ چنبسپا ہمیشہ سے ہی فرقہ وارانہ فسادات دینے کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن انکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔