شیموگہ ایس پی کاتبادلہ:کیا یتیش چندرہونگے شیموگہ کے نئے ایس پی ؟

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ میں اس وقت سوشیل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں کہاگیاہے کہ داونگیرےسے تعلق رکھنے والے یتیش چندر شیموگہ کے نئے ایس پی ہونگے اور شیموگہ کے ایس پی کاتبادلہ کردیاگیاہےاو ریہ خبر تیزی کے ساتھ گردش کررہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ شیموگہ ایس پی لکشمی پرساد کا تبادلہ نہیں ہواہے اور نہ ہی ریاستی حکومت ان سنگین حالات میں ان کاتبادلہ کرنے کے تعلق سے پہل کریگی،ویسے بھی آئی پی ایس افسر لکشمی پرساد نہایت سلجھے ہوئے افسرہیں اور وہ اپنی ذمہ داری کو انجام دینے میں پوری کوشش کررہے ہیں،باوجود اس کے سیاسی دبائو کے پیش نظر انہیں روکاوٹوںکا سامنا کرناپڑرہاہے۔فرقہ پرست لیڈروں کے درمیان لاء اینڈ آرڈرکو بہتر بنانا مشکل ہے،باوجود اس کے لکشمی پرسادنے حالات کو قابومیں لانے کی پیش رفت ضرورکی ہے۔واضح ہوکہ سال2010 میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات بھلے ہی آج کی طرح زیادہ خطرناک نہ تھے،باوجود اس کے دو مسلمانوں کو فائرنگ میں قتل کردیاگیاتھا۔سوشیل میڈیاپر اسی طرح کی ایک اور خبر اے ڈی جی پی مرگن کو لیکرپھیلارہی جارہی ہے کہ ہرشاکے قتل میں سُریش اور سنتوش گوڈا کا ہاتھ ہے۔یہ خبر بھی سچائی سے دورہے، مگر سوشیل میڈیاکی جھوٹ کی نگری میں پھیلاکر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اُن کی زندگی کامقصد کامیاب ہوگیا۔