دھرم استھلا: بجرنگ دل لیڈر کے ہاتھوں دلت نوجوان کا قتل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

دھرم شالا:۔دنیش نامی ایک دلت نوجوان کو بجرنگ دل لیڈر کرشنا نے گھسیٹ کر مارا-دنیش (40) کا تعلق جنوبی کنڑ اضلع کے بیلتھنگڈی تعلقہ کے دھرم شالا کے قریب کنیاڈی گاؤں کے کرشی سے ہے۔ دھرم استھلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔اس بارے میں 45 سیکنڈ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر گردش کر رہی ہے۔کیس کی تفصیلات اس طرح بتائی جاتی ہے کہ 23 فروری کو زمین کے کاغذات کے سلسلہ میں دنیش کو کرشنا مارپیٹ کی۔کرشنا نے متاثرہ دنیش کو منگلور کے وینلک اسپتال میں داخل کرایا اور ڈاکٹر سے جھوٹ بولاکہ وہ سیڑھی سے گرا اور زخمی ہوگیا۔لیکن پیٹ کے مسائل سے دوچار دنیش کی موت 25 فروری کی صبح ہو گئی۔دنیش کو بجرنگ دل کے لیڈر کرشنا نے قتل کر دیا ہے۔ دھرم استھلا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے دلت تشدد روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہےلیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ملزم کرشنا مقامی بجرنگ دل کے مقامی کنوینر بھاسکر کا بھائی بتایا جارہا ہے۔ابتدائی طور پر پولیس مقدمہ درج کرنے پرراضی نہیں تھی جب کہ دباؤ ڈال کر مقدمہ درج کرایا گیاہے۔