بنگلورو:۔اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی کنڑا ضلع میں دلت کانگریس کارکن کے قتل کے سلسلے میں بی جے پی لیڈر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ”یہ شرم کی بات ہے کہ ہندوؤں کے تحفظ اور تحفظ کی بات کرنے والے بی جے پی لیڈر قتل کے الزام میں ایک نوجوان کو پناہ دے رہے ہیں“۔سدارامیا نے دلت نوجوان دنیش کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل بھی بجرنگ دل کا کارکن ہے، جس کی وجہ سے مقتول نوجوان کے خاندان میں تشویش کا ماحول ہے۔ کسی بھی حالت میں پولیس عوامی دباؤ پر ملزم کو فوری گرفتارہ کرے۔ خاندان کو بھی تحفظ دیا جائے۔بیلتھنگڈی حلقہ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے وسنت بنگیرا کے مطابق کنیاڈی میں رہنے والے ایک دلت نوجوان دنیش کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم بی جے پی لیڈر ہے اور اگر اسے نہیں پکڑا گیا تو دھرم استھلا پولیس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا جائیگا۔ ملزم کٹا عرف کرشنا نے معمولی بات پر دنیش پر حملہ کیا۔ ملزم نے پیٹ میں مار کر اسے روند ڈالا۔
