بنگلور:۔کرناٹک حکومت ریاستی بورڈ کے دسویں جماعت کے نصاب میں 20 فیصد کمی کر سکتی ہے۔ تاہم اس سے قبل حکومت نے نصاب کو کم کرنے کی تجاویز کو ٹھکرا دیا تھا۔ طلباء اور ماہرین تعلیم سمیت والدین کے ایک گروپ نے نصاب کو کم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایسے میں نصاب میں کمی کا فیصلہ حکومت کا یو ٹرن ہو گا۔پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی۔ ناگیش نے کہا کہ طلباء کے مفاد میں حکومت نصاب میں نرمی دینے پر غور کر رہی ہے۔ فیصلہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ کورونا کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ کورس مکمل کرنے کے لیے کافی وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف میٹنگز میں اساتذہ نے انہیں بتایا ہے کہ نصاب مکمل کرنے کے لیے کافی وقت نہیں بچا ہے۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے پڑھائی کے اوقات میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم وزیر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ریاضی اور سائنس کے نصاب کو کم کرنے کے خیال کے خلاف ہیں۔
