شیموگہ میں حجاب کا مدعا پھر گرمایا؛ طالبات کو کالج کو داخل ہو نے سے روکا گیا

شیموگہ: شہر میں حجاب کا مدعا پھرایک مرتبہ گرما چکا ہے اور آج ڈی وی یس کالج کی طالبات نے اجتجاج کرتے ہوئے کلاسس کا بائیکاٹ کیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ 15 سے زائد طالبات آج باحجاب ہوکر کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے انہیں اندر آنے نہیں دیا ۔ اسکے کچھ وقت بعد طالبات نے پرنسپل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا پھر بغیر جماعتوں میں حاضری دئے گھروں کو لوٹ آئے۔ سچ دوسری جانب آج کرناٹکا ہائی کورٹ سے حجاب کا فیصلہ آنے کے بھی امکانات ہیں جسکا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔
