یوکرین میں ایک اور طالب العلم کی موت

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔کرناٹک کے ہاویری ضلع سے تعلق رکھنے والے نوین نامی طالب العلم کی موت یوکرین میں ہونے کے بعد ایک اور طالب العلم کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔پنجاب کے برنالاسے تعلق رکھنے والےچندن جندال(21) یوکرین میں میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کررہاتھا۔2مارچ کو ہونے والے دھماکے میں چندن کو شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔دوران علاج اس کی موت واقعہ ہوئی ہے۔وزارت خارجہ چندن کی موت کی تصدیق کی ہے۔