محکمہ خواتین وبہبودی اطفال کی جانب سے حافظ کرناٹکی کو ایوارڈ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ معروف شاعر ڈاکٹر امجد حسین عر ف حافظ کرناٹکی کو ادب اطفال پراُن کی خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے محکمہ خواتین و بہبودی اطفال کی جانب سے اعزازِ اطفال کیلئےمنتخب کیا گیا ہے۔پچھلے سال 14نومبرکے موقع پرسال 2021 ء نومبر کو کونسل انتخابات منعقد ہونے کی وجہ الیکشن اور کورونا کی تیسر ی لہر کے امکانات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا تھا ۔ اسی ماہ کی8تاریخ کو رویندرا کلاشیترا میں اجلاس منعقد ہوگا اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بمئی  اجلاس کا افتتاح کرینگے اور محکمہ کے ریاستی وزیر بسپا ہالپا آچار کے ہاتھوں محکمہ کی جانب سے منتخب افراد وا داروں کے ذمہ دار کے علاوہ حافظ کرناٹکی کو اعزازِ اطفال (چلڈرنس ایوارڈ)سے نوازا جائیگا۔سالانہ محکمہ کے ذریعہ جملہ ‘8’ ایوارڈ دئیے جاتے ہیں ۔8  مارچ بنگلورو کے کو رویندرا کلا شیتر میں محکمہ خواتین و بہبودی اطفال کی جانب سے عالمی یومِ خواتین وبہبودی اطفال کے انعقادپرحافظ کرناٹکی کی خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنہیں اس ایوارڈ سے نوازاجائیگا۔اس موقع پر داونگیرے مرگھا راجیندرا ویرکتامٹھ کے سوامی بسواپربھو اور سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد نے کہاکہ حافظ کرناٹکی کی خدمات کی نشاندہی پر اُنہیں اعزاز دئے جانے کو حکومت کی ستائش کی اور اسی طرح دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد و اداروں کو بھی اس موقع پر دئیے جانے والے اعزازپر ریاستی حکومت کے اس اقدام کی سراہنا کی اور مزید کہا کہ ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کے تعصب کا شکار ہوئےبغیر ریاستی حکومت شفاف طریقہ سے جو انتخاب کیا ہےوہ یقینا ریاستی حکومت کا یہ اقدام لائق ستائش ہے۔