نفرت انگیزصحافت کرنے والے ارون بڑیگر کے خلاف معاملہ درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

منگلورو:۔نجی ٹیلی ویژن چینل پبلک ٹی وی نیوزکے ایک نیوز اینکر ارون بڑیگرنے حالیہ دنوں میں اپنی رپورٹنگ کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو ذلیل کرنے کی کوشش کی تھی،اس شرپسند اینکرکے خلاف منگلوروکے مُلکی پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔22فروری کی شام کو30.7 بجے نشر ہونے والے ایک مباحثے کے دوران ارون بڑیگرنے اپنی رپورٹ پیش کرتےہوئے کہاتھاکہ مسلمانوں کے پاس کھانا کھانے کی حیثیت نہیں ہے اور چارچار شادیاں کرکے بچے پیدا کرتے ہیں،ایسے لوگ آج ہندوستان کے آئین کو ماننے سے انکار کررہے ہیں،ساتھ ہی ساتھ شریعت پر چل رہے ہیں،اس لئے انہیں ملک سے باہر بھیجاجائے۔اس بیان کے بعد مُلکی گرام پنچایت کے ساکن عبدالقادرنے ارون بڑیگرکے خلاف معاملہ درج کروایاہے۔