بنگلورو:۔کرناٹکا حکومت میں ملازمت کررہے سرکاری اہلکاروں کو مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرح تنخواہ دینا ممکن نہیں ہے۔اس بات کاتحریری جواب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے دیاہے ۔انہوں نے جے ورگی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اجئے دھرم سنگھ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پرکہ سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہ دینے کیلئے کیوں امکانات نہیں ہیں۔اس پر وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہاہے کہ ریاستی حکومت کے ملازمین اور مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ میں فرق ہے اور ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں اور مرکزی حکومت کی تنخواہوں میں کم و پیشی ہے۔ریاستی حکومت کےپاس تنخواہ دینے کا اپنا نظام ہے اور اس کی روایتیں ہیں اور یہ مرکزی حکومت کی سفارشات یا طریقے پر عمل نہیں کرتے،ریاستی حکومت مرکز کے طریقے پر عمل کرے یہ ممکن نہیں ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے سال23-2022 کا بجٹ پیش کردیاہے،اس وجہ سے امسال ساتویں پے کمیشن کے تعلق سے کسی بھی طرح کا فیصلہ نہیں لیاجاسکتا۔
