تیرتھ ہلی :۔ آج پورا ملک "عالمی یوم خواتین” منارہا ہے اور ہر طرف مبارکبادیوں کی ریالی لگی ہوئی ہے، سیاستدانوں، عوامی نمائندوں، حالیہ اور سابقوں کی جانب سے اخبارات اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مبارکباد ی کے پیغامات پوسٹس کئے جارہے ہیں۔ان تمام لوگوں کوبس آج ہی کے دن خواتین کے حقوق اور انکی ترقی کا خیال آتا ہے اوریہ لوگ اپنا فرض ادا کرکے نکل جاتے ہیں۔ یہ الزام سوراج انڈیا کے ضلعی ترجمان اڈوکیٹ کے پی شری پال لگایا ہے۔ انہوں نے آج یوم خواتین کے موقع پر بات کرتے ہوئےشدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور وزیر داخلہ کے آبائی شہر تیرتھ ہلی میں ہی خواتین کی ضروریات کو پورا نہیں کیا جارہا ہے لیکن پورے ملک میں بتایا جاتا ہے کہ ہم خواتین کیلئے فکر مند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کیلئےکم ازکم سب سے ضروری بنیادی سہولیات جیسے کہ صحت، تعلیم، یا خواتین کی حفاظت کیلئے کوئی دیکھ بھال کے پروگرام نہیں کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح ہی یوم خواتین کے موقع پر تیرتھ ہلی تعلقہ ، ہوسنگر کے حدود سے ایک فون آیا۔جس میں ایک شخص نے بتایا کہ اسکی بیوی حاملہ ہےاوراسکیاننگ کیلئے پاس کےگائوں میں یا تیرتھ اورہوسنگر کی سرکاری اسپتالوں میں اسکیاننگ کا انتظام نہیں ہے۔ تیرتھ ہلی کی ایک نجی اسپتال میں ایک لیاب ہے لیکن یہاں بھی آس پاس کے گائوں کے مریض بڑی تعداد میں وہاں آتے ہیں اور یہاں قطاروں کی شکل میں مریضوں کی بھیڑ ہوتی ہے ۔ ایک اسکیاننگ کیلئے پورے دن انتظارکرناپڑتا ہے۔ ہم بہت غریب ہیں اورہمارے پاس اپنی گاڑی بھی نہیں ہے ہمارے گائوں میں شام کے بعد بس کاکوئی انتظام بھی نہیں ہے۔ "سرکچھ کریں اور شیموگہ کی سرکاری اسپتال میں صبح ہی اسکیاننگ کیلئے کوئی انتظام کریں گے تو بڑی مہربانی ہوگی”۔ اسطرح کی ایک نہیں کئی پریشانیاں ہیں جس کو دیہی لوگ روزانہ برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہئے موجودہ عوامی نمائندوں کو، اپوزیشن لیڈروں کو اور محکمہ صحت، ڈی ایچ او ، سینئراور جونیئر حکام کو۔ عوامی نمائندوں کے پاس ہمارے بے روزگار نوجوان اور خواتین کے لیے ملازمت تو نہیں ہے؟ کم ازکم صحت کی دیکھ بھالی کیلئے حاملہ خواتین کیلئے ایک اسکیاننگ مشین نصب کریں۔ اتنا نہیں تو کم ازکم ہفتے میں دودفعہ تو تعلقہ اسپتالوں میں اسکیاننگ کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو۔ عوامی نمائندوں، وزراء، انتظامیہ اور اپوزیشن جماعتوں کی سماج کو ضرورت ہی کیاہے؟اس بارے میں ایک بار خود کاجائزہ ضرور لیں۔انہوں نے آگاہ کیا کہ اگر اگر آپ سےیہ کام نہیں ہورہا ہے تو کہہ دیں ہم عطیہ جمع کریں گے اورتعلقہ اسپتال کیلئے الٹراساؤنڈ اسکیاننگ مشین کا انتظام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میںڈپٹی کمشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں۔
