یوکرین میں گولہ باری بند ہونے کے بعد طالب علم نوین کی لاش بھارت لائی جائیگی: وزیراعلیٰ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔جنگ زدہ یوکرین میں گزشتہ ہفتے گولہ باری سے ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین شیکھرپا کی لاش کے حوالے سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کا بیان سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا، "وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہمیں بتایا ہے کہ نوین کی لاش کو یوکرین کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ گولہ باری بند ہونے کے بعد ان کی لاش کو ہندوستان لایا جائیگا۔نوین کرناٹک کے ہاویری ضلع کے چلگیری کا رہنے والا تھا۔ 22 سالہ نوین کھارکیو میڈیکل کالج میں چوتھے سال کا طالب علم تھا۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے نوین اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کھارکیو میں ایک بنکر میں چھپا ہوا تھا۔ لیکن جب وہ کھانے پینے کی اشیاء اور پیسوں کا تبادلہ کرنے نکلا تو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔