نرملا سیواکیندرا کی جانب سے عالمی یوم خواتین کا اہتمام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ریپن بھدررا تیاگرتی گرام پنچایت میں نرملا سیوا کیندر اکی جانب سے آج "عالمی یوم خواتین ” منایا گیا۔اس پروگرام میں گرام پہنچایت پی ڈی او، محکمہ بہبودی خواتین واطفال کے عہدیداران اور نرملا سیوا کیندر کے ڈائریکٹرنے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس اجلاس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کو بڑھاتے ہوئے متعدد شعبوں میں خواتین کسطرح اپنا مقام حاصل کرسکتی ہیں اس کے بارے میںبیداری دلائی گئی ۔ نرملا سیوا کیندر اکی جانب سے پچھلے 5 سالوں سے مالی امداد اورسرکاری سہولیات کو خواتین تک پہنچانے کا کام ہورہا ہے۔ اس موقع پر اڈوکیٹ شیراز مجاہد صدیقی کومدعو کرتے ہوئے انکے ذریعہ خواتین کیلئے قانونی سہولیات کے بارے میں بیداری دلائی گئی ۔