شیموگہ:بجرنگ دل کے کارکن ہرشا کے قتل کے معاملے کو لیکر بات کرنے والے ودھان پریشد رکن ڈی ایس ارون کوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کسی انجان شخص کی جانب سے دھمکی بھرا پیغام ملا ہے۔ اس پیغام کو دیکھنے کے بعدایم ایل سی کے قریبی ساتھی نے اس معاملے کو شیموگہ کی سی ای این پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پچھلےفروری 21کو دھمکی بھراپیغام بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پیغام میںمشتاق علی نامی شخص نے لکھا ہے کہ "آپ کے سروںمیں آج صرف ایک ہند کارکن مرا ہے۔ لیکن آنے والے دنوں میں آپکے بیوی، بچوں کو ٹارگیٹ بنایا جائیگا یادرکھیں”۔ پولیس میں دی گئی شکایت میں یہ بتایا گیا ہے۔
