بنگلورو:۔کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کیلئے استعفیٰ نامہ سونیا گاندھی دئیے جانے کی بات ایم ایل سی اور سینئرلیڈر سی ایم ابراہیم نے کہی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش نہیں آرہی ہےاو ر ہمارا استحصال کررہی ہے اس وجہ سے میں نے کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیارکرنے کا فیصلہ کیاہے۔میر ا استعفیٰ میں نے پارٹی ہائی کمان کو روانہ کیاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ1995 میں حالات رونما ہوئے تھے، وہی حالات دوبارہ کانگریس کیلئے آنے والے ہیں۔اس وقت ریاست میں کانگریس پارٹی اپناوجود کھوچکی ہے،میں نے کانگریس پارٹی کیلئے بہت ساری خدمات انجام دی ہیں،لیکن کانگریس پارٹی نے اس کا لحاظ نہیں رکھا اور مجھے فخرہے کہ میں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایاہے۔پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے کہاکہ کانگریس پارٹی اپنا وجود کھوچکی ہے،جو حالات یوپی میں ہوئے ہیں اس طرح کے حالات کرناٹک میں نہ ہوں اسی وجہ سے میں نے اپنا استعفیٰ دیاہے اور اب میں فری میان ہوچکاہوں۔20 مارچ سے ریاست میں استعفیٰ دینے کا سلسلہ تیز ہوجائیگا۔
