اسمبلی انتخابات2023 میں بی جے پی150 نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔آنے والے اسمبلی انتخابات 2023میں بی جے پی جملہ150 نشستوں پر نمایاں کامیابی حاصل کریگی۔اس بات کایقین سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی کے ایس ایشورپانےظاہرکیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شرنگیری،بھدراوتی اور ہلیال اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو شکست ہوئی تھی،لیکن آنے والے انتخابات میں ان اسمبلی حلقوں میں بی جے پی اپنی کامیابی کا جھنڈالہرائیگی جس کیلئے کارکنان کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ ایودھیا، متھرا، کاشی میں اب ہمارا خواب پورا ہو رہا ہے۔ ایودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے، متھرا، کاشی بھی آزاد ہوں گے، جب سرجیکل اسٹرائیک ہوئی تو پوری دنیا وزیر اعظم مودی کے ساتھ کھڑی تھی،لیکن اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم پر نکتہ چینی کررہے ہیں جس سے یہ صاف ظاہرہوتاہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بی جے پی سے خوفزدہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کانگریس پر شدید طنز کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس میں فرقہ پرست افراد موجودہیں جنہوں ہندوستان اور پاکستان کو تقسیم کیا اور ہندوؤں کا قتل عام کیا وہ اب بھارت جوڑو یاترا کر رہے ہیں۔ کانگریس آئین کی خلاف ورزی کرنے والے غداروں کی حمایت کرتی رہی ہے۔ آج، لوگ جہاں بھی جائیں، بی جے پی کےنظریے اور قیادت کا خیر مقدم کرتے ہیں،جبکہ آنے والے اسمبلی ولوک سبھا انتخابات میں بی جے پی دوبارہ اقتدارمیں آئیگی اور مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔