چنئی:۔ مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے درمیان تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ریلیوں کی ناکامی کے لئے الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد اس وبا کو قابو کرنے کے لئے ٹھوس منصوبہ تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر مرکز کی سخت سرزنش کی۔ چیف جسٹس سنجیو بینرجی کی سربراہی والی بنچ نے عوامی مفادات کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ جب کورونا کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے تو مرکزی حکومت گزشتہ 14 ماہ سے کیا کررہی ہے۔جسٹس بنرجی نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے اور مرکز کو اس پر قابو پانے کے لئے ماہرین کے مشورے سے منصوبہ بند اور موثر انداز میں کام کرنا چاہئے۔اس سے قبل ایڈووکیٹ جنرل وجے نارائن نے جسٹس سینتھل کمار رامامورتی کےینچ کو آگاہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت نے ووٹوں کی گنتی کے دن 2 مئی کو مکمل لاک ڈاؤن کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی صحت کے سکریٹری اور چیف انتخابی افسر (سی ای او) نے اتوار کو گنتی کے دن کے لئے وسیع تر کووڈ 19 پروٹوکول وضع کیا ہے۔
