داونگیرے:۔ شہر کے مسلم ایجوکیشن فنڈ اسوسیشن "مسلم ہاسٹل ” میں ضلع ڈپٹی کمشنر مہانتیش بیلگی کی ہدایت کے مطابق ضلع کے تما م وقف اداروں کو ضلع وقف بورڈ کی جانب سے جاری ہدایات کے پیش نظر کورونا ویکسین کی سہولت مہیا کرانے اور اس وبا پر مکمل قابو پانے کی سمت ہر شہری کو کورونا ویکسین ڈلوانے پر راضی کرنے کی سمت کوشش کی گئی ۔اس موقع پر شہر کے مسلم ہاسٹل میں کورونا ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا ،مسلم ہاسٹل انتظامیہ کو 500 ویکسین کی ذمہ داری سونپی گئی جو مکمل ہوئی اور اس کیلئےشہر کی تما م مساجد میں بھی اعلان کیا گیا تھا ۔اس موقع پر منعقد ایک اجلاس کا افتتاح کے بعد سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن سراج احمد نےبات کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا پر پھیلائی گئی کسی قسم کی افواہ پر توجہ نہ دیں ،یہ ہماری صحت سے کھلواڑ بھی ہوسکتا ہے ،ویکسین پوری طرح تحقیق شدہ ہے کورونا جیسی جان لیوا وبا پر قابو پانے کیلئے اس ویکسین کا لینا ملک کے ہر شہر کی صحت کیلئے مفید ہے۔مسلم ہاسٹل کمیٹی صدر باشاہ پہلوان نے بھی اس موقع پر عوام کو ویکسین لینے سے متعلق راغب کراتے ہوئے عوام سے ویکسین لینے کی گذارش کی۔ ضلع وقف آفیسر سید معظم پاشاہ نے ضلع بھر میں وقف کے نگرانی میں اداروں میں کورونا ویکسین لینے سے متعلق عوام میں پیدا ہوئی دلچسپی پرمساجد کمیٹیوں اور آئمہ حضرات کی کوششوں کی سراہناکی اور کہا کہ بالخصوص مسلم قوم ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا شکار پائی گئی جو یقیناً علم کی کمی ہی ہوسکتی ہے ورنہ جو قوم زیور علم سے آراستہ ہوتی ہے وہ زمانے کو درس دیتی ہے،لہٰذا ملک کے ہر شہری کو ویکسین لینا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انسان کی سب سے بڑی دولت ہوتی اپنی صحت کی حفاظت ،اس لئےویکسین لینے میں کسی قسم کی افواہ پرتوجہ نہ دیتے ہوئے ویکسین لیں۔اس موقع پر مسلم ہاسٹل کمیٹی کےنائب صدر سمیر ہٹیلی ،سکریٹری احمدرضا،خزانچی سید الطاف ،انڈین یونین مسلم لیگ ضلع صدر ٹی عطاء اُللہ،وقف بورڈ عملے میں سلیم پاشاہ،ذاکر حسین،محمدغوث ،وغیرہ شریک رہے۔
