ماہرین کے ساتھ تبادلے کے بعد جِم کیلئےضوابط و ہدایت جاری کرینگے:سدھاکر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔فلم اداکار پونیت راج کمارکی اچانک موت کیلئے بنیاد بتائے جانے والے جِم میں ضرورت سے زیادہ ورزش بتائی جارہی ہے،اس سلسلے میں ریاست کے دیگر لوگوں کو کسی بھی طرح کی تکلیف،اس طرح کی ورزش خانوں (جِم) سے نہ ہو اس کیلئے ضروری ہدایت وضوابط جاری کئے جائینگے ، عنقریب ماہرین سے مشورے لئے جائینگے اور ان مشوروں پر سختی سے عمل کرنے کیلئے جِم کو ہدایت دی جائیگی۔اس بات کااظہار ریاستی وزیر برائے صحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کیا ہے ۔ انہوں نے آج اپنے آبائی ضلع چکبلاپور میں راجیواتسواکی تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جِم اورفٹنس سینٹرمیں کس طرح سے لوگ ورزش کریں اور کن ضوابط پر عمل کریں اس کیلئے لائحہ عمل اور ضوابط بنائے جائینگے،ماہرینِ قلب،اسپورٹس میڈیکل،فزیشن و کھیلوں کے ماہرین کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔صحت کے مطابق ورزش کرنے کی ضرورت ہے،جِم سے صحت پر مضر اثرات ہونگے یہ بات درست نہیں ہے،کچھ لوگوں کو اچانک طبی مسائل درپیش ہوتے ہیں،انہیں چاہیے کہ پہلے وہ اپنی صحت کے مطابق ڈاکٹروں سے رائے لیں اور اس کے بعد ہی ورزش کریں۔کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ وزن اٹھانے سے طاقت بڑھتی ہے،جبکہ ایساکہیں بھی نہیں ہے اور کچھ لوگوں کا یہ مانناہے کہ جِم کرنےسے قلبی امراض درپیش ہونگے ،یہ بات بھی درست نہیں ہے۔ورزش زندگی کا ایک حصہ ہے،اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے،کچھ لوگوں کو ورزش کے دوران بھی مختلف مسائل کا شکارہوناپڑرہاہے،اس کیلئے جِم اور فٹنس سینٹرکے مالکان وٹرینرس کو چاہیے کہ وہ اپنے یہاں آنے والے لوگوں کو ضروری موقعوں پر کم ازکم فرسٹ ایڈ کریں۔