دردناک سڑک حادثہ:10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کرناٹک میں ٹمکوروضلع کے پائوگڑھ تعلقہ میں آج صبح درپیش سڑک حادثے میں دس افراد کی موت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔بس کی تیز رفتاراس حادثے کی وجہ بتائی جارہی ہے۔خبررساں ایجنسیوں کے مطابق ضلع کے پائوگڑھ میں یہ سڑک حادثہ پیش آیاہے جس میں8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ2افراد اسپتال کو لے جاتے وقت ہلاک ہونےکی بات کہی گئی ہے۔بس میں80 سے زائد مسافر سفر کررہے تھے۔حادثے کی اطلاع پاکر محکمہ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے ہیں۔ہلاک ہونے والے مسافروں میں زیادہ تر طلباء تھے۔