ٹمکور : ٹمکور کے پاوگڑھ میں میں بس حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والوں کو حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ دئے جانے کا اعلان کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن سری راملونے کیا ہے ۔ انہوںنے آج یہاںہونے والے حادثے کا معائنہ کرنے کے بعد زخمیوں کی مزاج پرسی کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معمولی زخموں سے متاثر ہونے والے افراد کو بھی پچاس ہزار روپئے کا معاوضہ دیا جائیگا ۔ انہوںنے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آر ٹی او کے افسروں کو ہدایت دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت بس کی چھت پر 50 سے زائد مسافر بیٹھے ہوئے تھے ۔ حادثے میںزخمی ہونے والے مسافروں کو پائوگڑھ ، ٹمکور اور بنگلور میں علاج کیا جارہاہے
