مغربی بنگال: ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد تشدد اور آگ زنی میں 8 افراد ہلاک

سلائیڈر نیشنل نیوز
کولکتہ:۔مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد پیدا تشدد میں 8 افراد کی جل کر موت ہو گئی۔ پولی کے مطابق الزام ہے کہ ان سبھی کو جلا کر مارا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے نائب پردھان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ اتنا ہی نہیں ضلع مجسٹریٹ سمیت بیربھوم کے کئی سینئر افسر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔دراصل یہ معاملہ بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ کا ہے۔ پولیس افسران کے مطابق 5 گھروں کے دروازے بند کر آگ لگا دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد جائے وقوع پر ہی سات لوگوں کی جل کر موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واردات ترنمول کانگریس کے نائب پردھان کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے انجام دیا گیا ہے۔ اس پرتشدد واقعہ کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور کثیر مقدار میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔