مرکزی سُنی جامع مسجد کمیٹی کی تشکیل ، عہدیداروں نے سنبھالاچارج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکی مرکزی سُنی جامع مسجد کمیٹی نے ریاستی وقف بورڈکی منظوری کے بعد چارج لیا ۔ کمیٹی میں صدرکے طورپر منورپاشاہ،نائب صدر محمد عرفان خان،سکریٹری اشرف احمد،خزانچی فیروزکو منتخب کیاگیاہے،اسی طرح ممبران کے طورپر مجیب الرحمان،سید محیب احمد،طاہر احمد ، محمد ضمیر،سید سبیل احمد،مقصوداُللہ خان،ایوب خان،خلیل الرحمان،اے ایم محمد انور،محمد عمران آئی ٹی،رحیم،ظفراُللہ ستارخان،وی اے فاروق،شیخ محمد جعفر،قاضی عبدالرحمان،محمد صادق، محمد ضیاء اللہ قادری کو نامزدکیاگیاہے۔اس موقع پر وقف آفیسر سیدمہتاب سرور،تمام علمائے کرام کی موجودگی میں ضلع کے 22مختلف وقف بورڈکے ماتحت آنے والے اداروں کی کمیٹیوں کی بھی تشکیل دی گئی اوران اداروں کے ذمہ داران کو آرڈر کاپی بھی جاری کی گئی ہے۔