شیموگہ: ۔ضلع کے سوربا تعلقہ کے کاتولی گرام پنچایت میں مخصوص طور پر ڈیزائن کی گئی لائبریری بنائی گئی ہے۔یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ لائبریری ان بچوں کیلئے بہت مفید ہے جو مقابلہ جات امتحانات کی تیاری کررہے ہیں۔مقابلہ جات امتحانات سے منسلک کتابیں یہاں جوڑی گئی ہیں اسکے علاوہ اخبارات، فن وثقافت، ڈرامے اوردیگر کتابیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ روزگار کی تلاش کرنے والے کسانوں کے بچوں کو یہ لائبریری بہت مفید ہے۔ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر ناگیندر نے بات کرتے ہوئے اس بارے میں کہا کہ14ویں فائنانس منصوبےکے تحت یہاں لائبریری تعمیر کی گئی ہے۔ یہاں بچوں کیلئےکارآمد کتابیں دستیاب ہیں، اسکے علاوہ جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سہولیات ہیں جس کی مدد سے سوشیل نیٹ ورکنگ کا استعمال کرتے ہوئے نئے نئے موضوعات پر مطالعہ کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ دیہاتیوں کیلئے یہ لائبریری بہت ہی مفید اورکارآمدثابت ہوئی ہے۔
