چکمگلورو میں ایک روزہ تبلیغی اجتماع کاکامیاب انعقاد

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلورو: شہر کے چکمگلورکے تبلیغی مرکزمسجد خیر میں چکمگلور ضلع کا ایک روزہ اجتماع رکھا گیا تھا ۔ جسمیں ضلع بھر سے ہزاروںفرزندانِ توحید شریک تھے۔ اس اجتماع کی آخری دعائیہ نشست میں بنگلور کے ریاستی تبلیغی جماعت کے ذمہ دار فاروق احمد نے پراثرانداز میں مسلمانوں کی دین سے دوری اورمسلم نوجوانوں میں بے راہ روی اوردنیا پرستی خدا سے دوری اوراسکے غلط اثرات وآخرت کے خطرناک انجام کے سلسلے میں   خطبہ دیتے ہوئےکہا کہ آج دنیا اندھیرے میں چلی جارہی ہے اوردنیا کا ہر فرد غفلت کی زندگی گذاررہا ہے اوراسکو پتہ ہی نہیں ،مگر ہم مسلمان سب کچھ جان کر انجان بننے کی کوششیں کررہےہیںاور عمل سے ہم مسلمانوں کا ایما ن ہے کہ روزِ محشر ہمیں ہرچیز اورہرعمل کا حساب دیناہے۔ یہ دنیا ایک امتحان گاہ اور امتحان کیلئے اللہ نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے۔ ہر مسلمان کا اللہ کے ساتھ ایک عہدہےاور ہمیں ان پر چلنا ہے۔ لہٰذا ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ اللہ اوراسکے رسول ﷺ کے بتلائے ہوئے راستے پرچلیں اوراپنے نیک اعمال سے خدا اوررسول ﷺ کو راضی کرنے والے بنیں۔ آج تبلیغی جماعت یہی چاہ رہی ہےکہ ہر مسلمان اللہ اوراسکے رسولﷺ کو راضی کرنے والاہوجائے۔ سب سے پہلے خود کو دیندار بنانا ہے جسکے بعد گھروالوں کو دیندار بنانا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ گھروں میں دینی ماحول پیدا کرنا ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ آج تبلیغی جماعت کی محنت سےدینی ماحول پیدا ہورہا ہے ۔ اللہ کا مبارک دین ہماری زندگیوں کیلئے آئے اسکے لئے تدبیریں کرناہے۔ زندگی کاایک حصہ اللہ کے دین کیلئے وقف کرنا ہے۔ مولانا کے بیان کے بعد کئی جماعتیں اللہ کی راہ میں نکلنے کیلئے تیارہوئیں جسکے بعد مولانا کی رقعت آمیز دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔