سُنی انجمن اسلام کی جانب سےحجاب کے تعلق سے شرعی حل نکالنے کی کوشش; کچھ علماء نے دیا ساتھ توکچھ نے دیا ہاتھ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہر کےسُنی انجمن اسلام کمیٹی کی جانب سے حجاب کے مسئلے کا شرعی حل نکالنے اور مسلمانوں میں پیدا ہوئے تذبذب کودور کرنے کی سمت میں آج شیموگہ شہرکے تمام سُنی علماء کو مدعوکیاگیاتھا،جس میں کئی علماء نے اس نشست میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ملّی جذبے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ساتھ دیاتو کئی علماءنے اس سنگین مسئلے پر روشنی ڈالنے کے بجائے کھلے طو رپرذ مہ داروں کو ہاتھ دیا ۔سُنی انجمن اسلام کمیٹی کی جانب سے شہرکے تمام علماء و خطیبوں کو حجاب کے مسئلے پر غوروفکرکرنے کیلئے مدعوکیا گیا تھا اور اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر مرکزی ادارۂ شرعیہ ،دارالافتاء اورجید علماء سے بھی رجوع کرنے کیلئے اس نشست کو منعقدکیاگیاتھا۔انجمن کےذمہ داروں نے ضلع بھرمیں جاری حجاب کے تنازعے کو دیکھتے ہوئے اس نشست کو منعقدکیاتھا،مگر کئی علماء نے اس نشست سے دور رہ کر اپنی حساسیت کا ثبوت پیش کیاہے۔آج منعقدہ نشست کے دوران علماء نے تجویز پیش کی ہے کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ امارت شرعیہ پٹنہ ، بریلی شریف،مرکزی ثقافیہ سےبھی رابطہ کرتے ہوئے اس کا حل نکالنے کی تجویز پیش کی۔علماء نے غوروفکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہایت پیچیدہ مسئلہ ہے،اس پر بڑے پیمانے علمی بحث کی ضرورت ہے،ان مراکزسے رجوع کرتے ہوئے فوری طور پر حل نکالنے کی پیش رفت کی جائے۔اس موقع پر علماء نے اس بات کابھی اظہارکیاکہ کم ازکم شہرمیں ایسی فکر کو لیکر نشست تو ہوئی ہے اور ایسے شرعی امورپر تبادلہ خیال بھی ضروری ہے۔جلسہ کاآغازقرآن کی پاک کی تلاوت سے کیاگیا اور اختتام درود وسلام پر کیاگیا۔