مدرسہ نوروالہٰدیٰ چکمگلورو کا سالانہ اجلاس

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:مسجد الٰہی ۔ مدرسہ نورالہٰدیٰ ڈنٹرمکی چکمگلورکا سالانہ جلسہ زیر صدارت سی محمددائود متولی مسجد الٰہی منعقد ہوا۔ جسمیں طلباء وطالبات کی جانب سے قرات ،حمد ونعت کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ جلسے کی نظامت حافظ وقاری تنویر نے کی۔ طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے مہمان خصوصی مولانا اورنگ زیب عالمگیررشادی نےاپنے خطاب میں مدارس عربیہ کی اہمیت کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے بچوں کو نصیحت کے ساتھ ہمت افزائی کی۔ جلسے میں عمائدین شہرکے علاوہ اہل کمیٹی کے تمام ذمہ داروں اساتذہ حفاظ حاضرتھے۔ مہمان خصوصی میں مسجد کے سکریٹری بابو قادری، باشاہ سردار ،واجد، فیاض، نثاراحمد، مشیر عتیق حسن ، خدمت گزار سہیل اورمقصود حاضرتھے۔ متولی محمد دائود کے اظہار تشکر اورمولانا تنویر کی دعا کے بعد جلسے کا اختتام ہوا تمام بچوں اورشرکاء میں شیریں تقسیم کی گئی۔