سمس کالج میں بھی حجاب کو لیکر ہائی ڈرامہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: صرف ڈگری کالج، پی کالجس ، پی یو سی اوراسکولوں تک محدود رہنے والاحجاب کا معاملہ اب میڈیکل کالج میں بھی قدم رکھ چکا ہے۔ حجاب کو لیکر آج یہاں کے سمس کالج میں بھی ہنگامہ برپا کیا ہے ۔ شیموگہ سمس کالج میں آج حجاب کو لیکر ہائی ڈرامہ دیکھا گیا ہے۔ حجاب پہن کرآئی ہوئی میڈیکل کالج کی طالبات کو کالج کے اہلکاروں نے روک کر ڈین اور انتظامیہ کی ہدایت پر سیکوریٹی گارڈ نے انہیں حجاب کے ساتھ داخل ہونے سے منع کیا۔اس پر سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ کچھ وقت پر بحث ومباحثہ چلا بعدازاں اخباری نمائندوں کو آتا دیکھ کر حجاب ڈالی ہوئی طالبات کو انتظامیہ نے کلاسس میں جانے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ کمیٹی کے اس ہائی ڈرامے کی وجہ سے یہاں کے ماحول میں تھوڑی بہت گرمی تو ضرور محسوس ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پچھلے دوتین دنوں سے طلباءکو حجاب نکالنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔لیکن روزانہ کی طرح حجاب پہن کرآئی ہوئی لڑکیوں کو کچھ وقت تک میڈیکل کالج کے باہر روک کر ماحول کو خراب کیا گیا ہے۔