بنگلورو:۔حجاب پہن کر امتحان لکھنے کیلئے طالبات کو کسی بھی طرح کی گنجائش نہیں ہے،حجاب پہن کر امتحان یا جماعتوں کو جانے کیلئے فوری احکامات جاری کروانے کے مقصد سے طالبات نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے،لیکن سپریم کورٹ نے فوری سنوائی کرنے سے انکارکیاہے،اس وجہ سے طالبات کو امتحانات کے دوران حجاب پہن کر جانے کا موقع نہیں دیاجائیگا۔اس بات کااظہار وزیرتعلیم بی سی ناگیش نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹکا ہائی کورٹ نے جو احکامات جاری کئے ہیں وہ احکامات بورڈ امتحانات پر بھی نافذ ہوتے ہیں،اس وجہ سے طالبات کو امتحانات کے دوران حجاب پہننے کا موقع نہیں دیاجائیگا۔
