داونگیرے:۔ پچھلے دنوں ضلع کے ہری ہرتعلقہ مونسپل انتخابات میں جنتادل یس سے پندرہ اور کانگریس سے گیارہ کونسلرس کے انتخاب پر کانگریس جے ڈی یس اتحاد جو ہواپہلی میعاد میں جنتادل یس سے صدر اور کانگریس سے نائب صدر منتخب کئے گئے تھے اب دوسری میعاد میں کانگریس سے صدر اور جنتا دل یس سے نائب صدر بلا مقابلہ منتخب کئےگئے جن میں شاہینہ بانو کانگریس پارٹی کی جانب سے ہری ہر مونسپل صدر اور جنتادل یس سے وامن مورتی نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
