شیموگہ:۔ میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کیلئےآکاش اور بئی جوز سنٹر نےشہر میں ایک تربیتی سنٹر کی شروعات کی ہے۔اس بات کی اطلاع اس مرکز کے علاقائی سربراہ اروند کمار نے کیا ہے۔ وہ آج آکاش اور بئی جوز کے مرکز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ24 ریاستوں میں پہلے ہی 250 سے زیادہ مراکز کے ساتھ، ہر سال 2.75 لاکھ سے زیادہ طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیموگہ میں اب پہلی کلاس کھل گئی ہے۔بلراج ارس روڈ پر جائلوکاس بلڈنگ کے سب سے اوپرپر قائم کیاگیا ہے۔یہاں 5 کلاس روم ہیں۔ 650 سے زیادہ طلباء کو یہاں سیکھنےکاموقع ہے۔میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کیلئے یہ کورس بے حد مفید ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام مقابلہ جات امتحانات کیلئے فاؤنڈیشن لیول کی تربیت بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہنر مند اساتذہ بھی ہیںاور معیاری تعلیم کا انتظام بھی ہے۔ اس کا فائد ہ شہر کے طلباء کوضروری اٹھانا چاہئے۔پریس کانفرنس میںشیموگہ سینٹرکے سربراہ اشوک شنکرپا، سیلس گروپ ہیڈ پریم چندر رائے، پرمود کمارکمار،وشوناتھ، کمار اور قلندر موجود تھے۔
