سی ایم ابراہیم کااستعفیٰ قبول

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے سی ایم ابراہیم کااستعفیٰ اسپیکر نے منظورکرلیاہے۔پچھلے کئی دنوں سے سی ایم ابراہیم اور کانگریس پارٹی کے درمیان اختلافات جاری تھے،اس وجہ سے سی ایم ابراہیم نے کانگریس پارٹی سے علیحدگی کااظہارکیاتھااور انہوں نے اپنااستعفیٰ پہلے کانگریس ہائی کمان کوبھیج دیاتھا۔سی ایم ابراہیم کو اُمید تھی کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ بات چیت کیلئے آگے آئیگی،حالانکہ ریاستی سطح پر سدارامیا سمیت کئی مسلم لیڈروں نے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیاتھا،مگر اے آئی سی سی سطح پر ان سے بات چیت کیلئے کسی نے پیش رفت نہیں کی تھی۔سی ایم ابراہیم نے آج صبح گیارہ بجے اپنا استعفیٰ اسپیکر کوسونپاتھا،جس کے بعد اسپیکر بسوراج ہورٹی نے ان کااستعفیٰ قبول کرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق سی ایم ابراہیم اب جے ڈی ایس میں شامل ہونے جارہے ہیں اورجلدہی وہ کمارسوامی وہ ایچ ڈی دیوے گوڈاکے ساتھ اس کا اعلان کرینگے۔