پٹرولیم پر 80 پیسے کے اضافے کا سلسلہ جاری; دس دنوں میں 8 روپئے کا اضافہ

دہلی : ّآج سنیچر کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے والا جھٹکا جاری ہے۔ یعنی آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم تھیں۔ لیکن روس یوکرین جنگ کے بعد گزشتہ 10-15 دنوں سے قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اس بار تقریباً ہر روز قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ کل جمعہ کو قیمتیں مستحکم تھیں لیکن آج پھر سرکاری تیل کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تیل کمپنیوں نے گزشتہ 10 دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریباً اتنی ہی اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 102 روپے فی لیٹر کو پار کر گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 118 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہاں ڈیزل بھی 100 روپے کی سطح کو پار کر گیا ہے۔ بنگلور اور کرناٹک کے دیگر اضلاع میں یہ قیمتیں لگ بھگ 108 روپئے پہنچ گئی ہیں۔
چاروں میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
دہلی میں پٹرول 102.61 روپے اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 117.57 روپے اور ڈیزل 101.79 روپے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 108.21 روپے اور ڈیزل 98.28 روپے فی لیٹر
کولکاتہ پٹرول 112.19 روپے اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر
نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
