کرناٹک میں بجلی کی نرخوں میں اضافہ، پٹرول ڈیزل کے بعد بجلی کی قیمتوں کا جھٹکا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔اب تک ملک بھر میں پٹرول ڈیزل اور پکوان کی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاتھا جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی دریادلی سے کرناٹک کی عوام کو بجلی کاجھٹکا بھی لگ گیاہے،کیو نکہ ریاستی حکومت نے بجلی کی نرخوں میں اضافہ کیاہے۔پچھلے سال ہی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 30 پیسے کا اضافہ کیاتھالیکن اب 5.1 روپئے کا اضافہ کرنے کیلئے میسکام نے حکومت سے سفارش کی تھی،لیکن حکومت نے35 پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے عام لوگوں پر بوجھ زیادہ کردیاہے۔افزود قیمتوں کو یکم اپریل سے ہی نافذکیاجائیگا۔ریاست میں قیمتوں کے اضافہ کیلئے میسکام،بیسکام،ہیسکام،چیسکام سمیت کئی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی تھی،لیکن حکومت نے فی الوقت35 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاہے۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت نے صرف35 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاہے تو آپ یہ نہیں جانتے کہ اوسطاً ایک گاہک ماہانہ 200تا300 یونٹ بجلی کااستعمال کرتاہے جس سے گاہکوں کو ہر مہینہ80 روپئے تک کی رقم اداکرنی پڑتی ہے۔غریب ومتوسط طبقے کے لوگوں کو یہ رقم معمولی نہیں ہے۔